spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل جنگ بندی کے بعد سے 7 ہزار بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے 7 ہزار 3 سو بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ UNIFIL جنگ بندی معاہدے کی تمام خلاف ورزیوں اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ قرارداد 1701 پر عمل درآمد کے بارے میں جمعرات کو سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے لبنانی فضائی حدود کی 7ہزار 3 سو بار خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہادی اور مزاحمتی ادب، تین خواتین کی کتابوں پر رہبر انقلاب کے تقریظات شائع

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل ایک نئی کنکریٹ دیوار بنا رہا ہے جو جنوبی لبنان میں بلیو لائن (لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے درمیان لائن آف کنٹرول ) کو بھی عبور کر چکی ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیوز ویب سائٹ نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل UNIFIL مشن کو ایڈجسٹ کرنے اور نئی سرحدیں مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا پہلی بار کہ جب صیہونی حکومت نے کھلے عام بلیو لائن عبور کر کے لبنان کے ہزاروں میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں کو 60 دن کے اندر جنوبی لبنان سے نکل جانا تھا لیکن یہ حکومت بین الاقوامی قوانین کے بر خلاف اپنے فوجیوں کو علاقے میں پانچ اسٹریٹجک پوزیشنوں سے باہر نکالنے سے گریزاں ہے۔

The post اسرائیل جنگ بندی کے بعد سے 7 ہزار بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، اقوام متحدہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img