spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل نے نیتن یاہو کے امریکہ جانے کے لئے دوسرے راستے کا انتخاب کیا

شیعہ نیوز: ‏فرانس کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے نیتن یاہو کے طیارے کے گزرنے کی اجازت دے دیئے جانے کے باوجود صیہونی حکومت نے اس سفر کے لئے دوسرے راستے کا انتخاب کیا ہے

رپورٹ کے مطابق فرانس نے اعلان کیا تھا کہ اپنی فضائی حدود سے نیتن یاہو کے طیارے کو گزرنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن صیہونی حکومت نے اس سفر کے لئے دوسرے طولانی ترین راستے کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وینزوئلا میں سمندری محاصرے اور قزاقی کے مقابلے کا قانون

صیہونی حکومت نے نیتن یاہو کے سفر امریکہ کے لئے فرانس کی فضا سے گزرنے کے بجائے متبادل اور طولانی راستے کا انتخاب ایسی حالت میں کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کو فرانس کی تحریری موافقت مل گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ پیرس اور تل ابیب کے درمیان پائی جانے والی بے اعتمادی ہے۔

The post اسرائیل نے نیتن یاہو کے امریکہ جانے کے لئے دوسرے راستے کا انتخاب کیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img