شیعہ نیوز: اسرائیلی دشمن کی جانب سے آج اتوار کے روز جنوبی لبنان پر کی گئی دو فضائی حملوں میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دشمن کی ایک اور مسلح ڈرون نے النبی شیت قصبے میں السہل روڈ پر ایک شہری گاڑی پر حملہ کیا جس میں ایک اور لبنانی شہری شہید ہوگیا۔
دوسری جانب عیترون قصبے (قضاء بنت جبیل) میں ماضی کی جنگ کے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک شہری زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کو خط تینوں بڑی طاقتوں کے اتحاد کی علامت ہے
یاد رہے کہ اکتوبر سنہ2023ء میں قابض اسرائیلی فوج نے لبنان پر جارحانہ حملے کا آغاز کیا جو ستمبر سنہ2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اس وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید اور تقریباً سترہ ہزار زخمی ہوئے۔
اگرچہ نومبر سنہ2024ء میں حزب اللہ اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم قابض دشمن نے اس معاہدے کی چار ہزار پانچ سو سے زائد بار کھلی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں لبنانی شہید اور زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑائیں بلکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ اب بھی لبنان کی پانچ اہم پہاڑی چوٹیوں پر قابض ہے جنہیں اس نے گذشتہ جنگ کے دوران ہتھیایا تھا، اس کے علاوہ وہ کئی دیگر لبنانی علاقوں پر بھی عشروں سے قبضہ جمائے ہوئے ہے۔
The post اسرائیل کے لبنان پر دو تازہ حملے، جنوبی لبنان میں دو شہری شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


