spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام علمی حوزوی جشنوارہ اور نمائش کتب کا اہتمام

شیعہ نیوز: اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان، شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ علمی حوزوی جشنورہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تین روزہ کتاب میلہ بھی منعقد ہوا۔ جشنوارہ اور کتاب میلہ کے آخری روز اختتامی تقریب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت مختلف علماء، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علمی حوزوی جشنوارہ اور تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مطالعہ کی کمزوری تحقیق کی گہرائی میں رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا: انسانی علوم نے کافی ترقی کر لی ہے، تاہم مسلم محققین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تحقیقی کام کو مزید آگے بڑھائیں۔ انہوں نے آخر میں جامعۃ المصطفیٰ کی اس علمی و تحقیقی کاوش پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: اس نوعیت کے پروگرام علمی جوش و جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المصطفیٰ کو سراہتے ہوئے کہا: علم و تحقیق کے فروغ کے لیے یہ ایک نہایت اہم اقدام ہے۔: ایک عالم دین کو مسلسل علم کی تلاش میں رہنا چاہیے اور اپنے پیچھے علمی آثار چھوڑ جائے۔ انہوں نے قرآن کریم پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبرِ اسلامؐ کی وصیت کتاب اللہ ہے، جس کی تشریح اہلِ بیتؑ نے فرمائی ہے، مگر بدقسمتی سے مسلمانوں میں قرآن فہمی پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان شعبۂ تحقیق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کاظم سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: الحمداللہ علمی و حوزوی جشنوارہ پاکستان کی  تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہوا اور اس میں پاکستان بھر سے مدارس اور مدارس سے مربوط تعلیمی اور تحقیقی اداروں نے شرکت کی۔

اس کے ساتھ حوزہ علمیہ سے مربوط محققین نے گزشتہ سالوں میں جو علمی اور تحقیقی کام انجام دیے تھے، ان کے ریویو کے بعد پورے پاکستان سے بہترین  محققین و مترجمین کا انتخاب کیا گیا اور انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ محققین و مترجمین کی تکریم اور تجلیل کا پروگرام جشنوارہ کے اختتامیہ میں انجام دیا گیا، جس میں مدارس کے طلباء، اساتذہ و محققین کے علاوہ ملک کے مایہ ناز علماء کرام شریک ہوئے۔ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر، وکیل مرجعیت حجت الاسلام علامہ شیخ انور علی نجفی اور ملک بھر سے اساتذہ، محققین اور منتخب طلبہ کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور کتاب میلہ میں فعال شرکت کرنے والوں کو اعزای شیلڈز پیش کیں۔

The post اسلام آباد، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام علمی حوزوی جشنوارہ اور نمائش کتب کا اہتمام appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img