spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد(ارنا) سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی...

ایران کے وزیر خارجہ ہالینڈ پہنچ گئے

تہران(ارنا) وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کیمیائي ہتھیاروں کے...

ایران کے وزیر خارجہ فرانس جائیں گے

تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے...

غزہ میں موت اور ویرانی، انسانیت کی سب سے بڑی شکست: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش...

اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔ حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں اپنے ایک اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان اور لبنانی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں، ہمارے ایک ممتاز اور اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس تحریک نے افتخار اور سرافرازی کے ساتھ “سید ابو علی” نام سے مشہور ہیثم علی طباطبائی کو ایک عظیم جہادی کمانڈر کے طور پر متعارف کرایا جنہوں نے اپنی عمر لبنان کے دفاع اور غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے میں گزاردی۔

یہ بھی پڑھی : یمنی محاصرے سے اسرائیلی شپنگ کمپنی زیم کے منافع میں 89 فیصد کمی

حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی اس وحشیانہ جارحیت کو لبنان اور اس کے عوام کے خلاف بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “وہ ( ہیثم علی طباطبائی) برسوں اخلاص و صداقت کے ساتھ اور مزاحمت و جہاد میں زندگی بسر کرنے کے بعد، اپنے شہید برادران سے جاملے اور اپنی بابرکت زندگی کے آخری لمحے تک استقامت اور پائیداری کے راستے پر گامزن رہے۔ “

The post اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔ حزب اللہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img