
محبِ وطن نوجوانوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا
پاراچنار کے مظلوم شیعہ نوجوانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے تک کی آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔
مقامی رہنماؤں کے مطابق یہ نوجوان طالبان و خوارج کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
پاراچنار کی وہی کمیونٹی ماضی میں فرقہ وارانہ حملوں اور سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کی زد میں رہی — وہی دہشت گرد جنہیں کالعدم لشکرِ جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ سہولت فراہم کرتے رہے اور جنہوں نے پاراچنار کے شیعوں کو شدید نقصان پہنچایا۔


