spot_img

ذات صلة

جمع

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

ناگویا پیرا ایشین گیمز کا اختتام، ایران کی چھٹی پوزیشن

ناگویا پیرا ایشین گیمزمیں اسلامی جمہوریہ ایران نے 102...

اردن میں چرچ پر حملے کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے اردن میں چرچ پر حملے...

اقوام متحدہ کا غزہ اور سوڈان میں درپیش بحران پر اظہار تشویش

شیعہ نیوز :  اقوام متحدہ خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں دو کروڑ سے زائد افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں جبکہ غزہ کی صورتحال بھی بدترین انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے سوڈان اور غزه میں بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی ادارے کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کے ترجمان ہنس لرکہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سوڈان میں 20 ملین سے زائد افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ حالیہ جھڑپوں اور بدامنی نے لاکھوں شہریوں کو بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، امریکی فوج کی ٹرمپ کو وارننگ

انہوں نے متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں اور امدادی کارکنوں کو بلا رکاوٹ متاثرہ علاقوں تک رسائی دیں تاکہ غیر مسلح شہریوں تک ہنگامی امداد پہنچائی جاسکے۔

ترجمان نے غزہ کی صورتحال کو بھی انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔

The post اقوام متحدہ کا غزہ اور سوڈان میں درپیش بحران پر اظہار تشویش appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img