spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا ایک بار پھر ایران پر حملہ آور ہونے کے لئے پر تول رہا ہے

شیعہ نیوز: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا...

چلاس، مذہبی منافرت پھیلانے والا تکفیری بالآخر گرفتار

شیعہ نیوز: سوشل میڈیا پر مزہبی منافرت پھیلانے کے...

ایران کے حالات پر کالعدم سپاہ صحابہ، امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر

شیعہ نیوز: برادر اسلامی ملک ایران میں استعماری ایجنٹوں...

امریکا ایک بار پھر ایران پر حملہ آور ہونے کے لئے پر تول رہا ہے

شیعہ نیوز: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایرانی حکومت کے خلاف اسٹرائیک کا ارادہ رکھتے ہیں اور سیکیورٹی سروسز اور تنصیبات ممکنہ ہدف ہونگی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا، ایران اور اسرائیل ایک اور جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے جبکہ ایران میں جاری مظاہروں سے ماحول میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور صدر ٹرمپ کو ایران میں کارروائی کے نئے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا اور امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کو ایرانی کے خلاف کارروائی کے نئے آپشنزاور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا ہے جبکہ امریکی حکام کو ایران کے سخت جوابی ردعمل کا خدشہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا تھانیدارانہ طرز عمل عالمی امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹیلیفون کیا اور ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دھمکی دی ہے کہ امریکا نے کارروائی کی تو ایران کا ہدف اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈے ہونگے۔

دوسری جانب تہران سمیت مختلف شہروں میں میں کاروبار زندگی معمول پر آگئے ہیں اور بازار کھل گئے، او تہران کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

The post امریکا ایک بار پھر ایران پر حملہ آور ہونے کے لئے پر تول رہا ہے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img