spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں پر پابندی

شیعہ نیوز: امریکہ نے صہیونی حکومت کی جانبداری کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار دینا چین کی خودمختاری پر حملہ ہے، امریکہ باز آجائے، چین

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جج غیر قانونی طور پر اسرائیل کو نشانہ بنا رہے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اس کے اقدامات سے دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم ہوئی ہے۔ امریکہ عالمی عدالت کے غیر منصفانہ رویے اور امریکی و اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کرے گا۔

روبیو نے عدالت کے قانونی موقف کو نظر انداز کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ ادارے کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کو غیر منصفانہ اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

The post امریکہ، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں پر پابندی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img