حوزہ/دنیا کی سیاست میں بعض واقعات محض انتخابی نتائج نہیں ہوتے، بلکہ طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں کے غرور پر پڑنے والے ایسے کاری وار ہوتے ہیں جو ان کے سیاسی زعم، بالادستی کے دعووں اور ناقابلِ شکست ہونے کے تصور کو پاش پاش کر دیتے ہیں۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کی حالیہ بدترین انتخابی شکست بھی ایسا ہی ایک بڑا سیاسی دھچکا ہے، جس نے وائٹ ہاؤس کی طاقت، دھونس اور سیاسی رعب کے سامنے امریکی عوام کے فیصلے کی قوت کا احساس دلا دیا ہے۔


