شیعہ نیوز: امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے، بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیل کی شدید فضائی حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، بھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرم کی مدد لی۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے دو لانگ فرمز کو بالترتیب 1.8 ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔
The post امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


