spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ میں وینزویلا پر فوجی کارروائی کے خلاف عوامی احتجاج

شیعہ نیوز: امریکہ میں مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کے اغوا کو آئین، بین الاقوامی قانون اور عالمی امن کے منافی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، وینزویلا پر حملوں اور صدر مادورو کے اغوا کے خلاف امریکہ میں عوام نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے شہر راکفورڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی فوجی کارروائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف جنگ نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی حکومت کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : وینزویلا کے صدر کا اغوا، سیاسی بدمعاشی اور غارت گری ہے، یمن

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے نہ صرف امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے بلکہ یہ تیل کے مفادات کے لیے کی جانے والی غیر قانونی بیرونی مداخلت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جمعہ کی شب وینزویلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

متعدد ممالک نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

The post امریکہ میں وینزویلا پر فوجی کارروائی کے خلاف عوامی احتجاج appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img