spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری طورپر ایران چھوڑنے کی ہدایت

شیعہ نیوز: امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ ملک بھر میں جاری احتجاجات دن بدن شدت اختیار کر رہے ہیں اور حالات “پرتشدد” ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری حکومت کی مدد کا انتظارنہ کریں،فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلم طلباء سے تعلیم کا حق بھی چھین لیا

سفارتخانہ نے مشورہ دیا کہ امریکی شہری اگر محفوظ ہو سکے تو زمینی راستوں سے آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران چھوڑ دیں۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے پیشِ نظر رابطے کے متبادل انتظامات بنائے جائیں۔

امریکی سفارت خانہ کے مطابق ایران میں مظاہرے پرتشدد صورت حال اختیار کر سکتے ہیں،امریکی شہری زخمی ہوسکتے ہیں،انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

The post امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری طورپر ایران چھوڑنے کی ہدایت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img