شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے۔
چین کے مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق ہو۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں ہنگامہ، ایران پر دباؤ کے خلاف روس اور چین امریکہ پر برس پڑے
چین کے مندوب نے کہا کہ ایران خود مختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہیے، ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مدد کرنی چاہیے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایران اور خطے کی صورت حال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورت حال مزید سنگین کردے گا، سفارت کاری اپنائی جائے۔
علاوہ ازیں روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔
The post امریکہ کی ایران کو دھمکیاں، مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، چین appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


