spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ کی یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کی لاجسٹک سپورٹ

شیعہ نیوز: ٹرمپ اور پوٹن کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کے لیے 105 ملین ڈالر کے سازوسامان کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام پٹریاٹ کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 105 ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب ہمارا اہم غیر نیٹو اتحادی، جدید فوجی سازوسامان سے لیس کریں گے، ٹرمپ

پینٹاگون کی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے بیان میں کہا کہ کیف نے تکنیکی خدمات، پرزہ جات اور سازوسامان کی فراہمی کی درخواست کی ہے، جس میں M901 لانچرز کو M903 معیار تک اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس امدادی پیکیج کی لاگت تقریباً 105 ملین ڈالر ہے اور یہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے مطابق ہے، جو یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرے گی۔

قانونی طریقہ کار کے مطابق، امریکی کانگریس کے پاس اس معاہدے کا جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر اسے روکنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے روس کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے کچھ عرصہ یوکرین کو اسلحہ اور سازوسامان کی ترسیل روک دی تھی، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان جنگِ یوکرین کو ختم کرنے کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد، اسلحے کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

The post امریکہ کی یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کی لاجسٹک سپورٹ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img