spot_img

ذات صلة

جمع

 عراقچی: آبنائے ہرمز ماضی کی حالت پر کبھی واپس نہیں ہوگی

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ...

بقائی: ایران کے خلاف جارحیت کے بارے میں یورپ کا موقف متضاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف...

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی کی جڑوں پر توجہ دینے کا مطالبہ

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ...

غرب اردن میں مقاومتی کارروائیاں

 غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونیوں کے خلاف رواں...

امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر

شیعہ نیوز: چینی سفیر نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا دوست ہے، پابندیاں تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں چین کے سفیر کانگ پیوو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ اور پابندیاں ایران اور چین کے درمیان تعاون کو متاثر نہیں کرسکتیں۔ دونوں ایشیائی ممالک مضبوطی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ونیزویلا ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، وزیر خارجہ ایوان گیل پینٹو

تفصیلات کے مطابق، چینی سفیر نے شمالی ایران کے صوبہ گیلان میں آستارا کے مختلف اقتصادی زونز کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں اور پابندیوں کو اپنے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے غیرمنصفانہ دباؤ کو قبول نہیں کرتے اور اس کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے۔ ہم عملی طور پر اس کی مخالفت کریں گے اور اس دباؤ کی وجہ سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات دوستانہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس دورے کے دوران ہم صوبہ گیلان میں موجود مواقع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور تجارت و اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے موزوں طریقے تلاش کریں گے۔

The post امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img