spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید

شیعہ نیوز: لبنانی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے...

امریکی سینیٹر کا ایران کے خلاف جنگ کے لیے فنڈنگ ​​میں کٹوتی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: وسط مدتی انتخابات میں اپنی پارٹی کے ساتھیوں کی زبردست کامیابی کے بعد، میری لینڈ سے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہیلن نے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے فنڈنگ ​​میں کمی اور جنگ فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہیلن نے لیور پوڈ کاسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈیموکریٹس کو 11 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد ایران کے خلاف جنگ کو فنڈ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ ہماری زندگی کے دور کی بدترین خارجہ پالیسی ہے، اینڈی بیشیئر

الجزیرہ کے مطبق وان ہالین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکس دہندگان کی رقم غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے پر خرچ نہ ہو۔

امریکی ڈیموکریٹس نے نئی کانگریس میں اپنے اہم پروگراموں میں سے اخراجات میں کمی، ٹیرف میں کمی اور ایران کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر J.D Vance نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی کی پارٹی کی بھاری شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​کی وجہ سے ریپبلکن الیکشن ہار گئے۔

دریں اثنا، میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ​​کی وجہ سے ریپبلکن کی بھاری شکست کے بعد سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیٹ کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

The post امریکی سینیٹر کا ایران کے خلاف جنگ کے لیے فنڈنگ ​​میں کٹوتی کا مطالبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img