حوزہ/ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی نے اپنے جوانی کے زمانے کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا ایک اہم درس نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ انسان جس مقصد کے لیے اپنی زندگی قربان کرتا ہے، اسی کے مطابق اس کی قدر و منزلت متعین ہوتی ہے۔ اگر انسان اپنی زندگی دین، خدا اور اولیائے الٰہی کی راہ میں صرف کرے تو اسے اسی مقصد کی عظمت اور قدر حاصل ہوتی ہے۔
انسان اپنی زندگی جس مقصد کے لیے وقف کرتا ہے، اسی کے مطابق اس کی قدر ہوتی ہے؛ آیت اللہ وحید خراسانی کا ایک یادگار بیان


