spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی عوام نے دہشت گردوں اور فسادیوں سے واضح طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، ایرانی سفیر

شیعہ نیوز: پاکستان میں ایران کے سفیر محمد رضا امیر مقدم نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے اتوار دوپہر تک ملک میں سکون اور امن کی صورتحال رہی۔ خاص طور پر تہران اور دیگر بڑے شہروں میں کوئی قابلِ ذکر ہنگامہ یا انتشار نہیں دیکھا گیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سروسز کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، جو سکیورٹی کے خدشات، دہشت گردوں کی طرف سے لاحق خطرات اور دستاویزی طور پر ثابت شدہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے باصلاحیت اور بصیرت رکھنے والے عوام، جو دشمنوں کی سازشوں اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، نے دہشت گردوں اور فسادیوں سے واضح طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا آیا ہے، ایرانی قوم اس مشکل مرحلے کو بھی عزیمت، استقامت اور سلامتی کے ساتھ کامیابی سے عبور کر لے گی۔

The post ایرانی عوام نے دہشت گردوں اور فسادیوں سے واضح طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، ایرانی سفیر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img