شیعہ نیوز: اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ عاموس یادلین نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی صورتحال سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں پیش کیے جانے والے اندازے درست نہیں تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام توقعات کے برعکس نہایت مضبوط ہے اور اس نے عملی طور پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ عاموس یادلین نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی صورتحال سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں پیش کیے جانے والے اندازے درست نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی یومِ شہادت مولا موسیٰ کاظمؑ منایا جا رہا ہے
ان کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام توقعات کے برعکس نہایت مضبوط ہے اور اس نے عملی طور پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسرائیلی چینل 13 کے مطابق، عاموس یادلین نے کہا کہ ایرانی نظام انتہائی مضبوط ہے، اس کے برعکس جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں فارسی زبان میں بات کرنے والے تمام مبصرین تجزیہ کرتے رہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ اندازے زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتے تھے۔
یادلین نے پیر کے روز ایرانیوں کے ملین مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نظام نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہت مضبوط ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں پیر کے روز ملک بھر میں لاکھوں افراد پر مشتمل عوامی جلوس نکالے گئے، جن میں مسلح ہنگامہ آرائی کی مذمت اور بیرونی مداخلت کو مسترد کیا گیا۔
ان مظاہروں میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے عوامی حمایت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
The post ایرانی نظام بہت مضبوط ہے، اسرائیلی میڈیا کے تمام جائزے غلط تھے، سابق صیہونی ملٹری انٹیلیجنس چیف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


