spot_img

ذات صلة

جمع

ایران امریکہ کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

شیعہ نیوز: امریکہ اور ایران میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے گفتگو کے دوران داعش سے منسلک قیدیوں کی شام سے عراق منتقلی اور خطے میں بڑھتی ہوئی ایران امریکہ کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔

مارکو روبیو نے داعش کے جنگجوؤں کی منتقلی اور حراست کے عمل میں عراقی حکومت کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے شام کے شہر حسکہ سے 150 قیدیوں کو عراق منتقل کیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 7 ہزار افراد کی منتقلی کا منصوبہ ہے۔

امریکہ کا یہ اقدام شام میں امریکی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکہ کرد قیادت والی ایس ڈی ایف پر انحصار کرتا رہا ہے تاہم بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ نئی شامی حکومت کے ساتھ شراکت کر رہا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران مارکو روبیو نے زور دیا کہ عراق کو ایران کے اثر و رسوخ سے دور رہنا چاہیے، ایران کے زیر اثر حکومت عراق کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور عراق کے درمیان یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب عراق میں نئی حکومت کی تشکیل متوقع ہے اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کی واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کی جانب جنگی بحری بیڑہ روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ ایران نے بھی کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں عدم استحکام صرف ایران نہیں بلکہ تمام علاقائی ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

The post ایران امریکہ کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img