شیعہ نیوز: روسی اخبار کے مطابق، ایران مشرق وسطی میں امریکی فوجی اہلکاروں اور سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے ایک پیش رفتہ مرحلے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ امریکی سرزمین پر ممکنہ کارروائیوں کے خدشات بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی تجزیہ کار ایگور سوبوتین نے روزنامہ نیزاویسیمايا گزیٹا میں لکھا ہے کہ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کی تیار کردہ ایک خفیہ یادداشت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اہلکاروں اور سفارت کاروں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے ایک پیش رفتہ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ممکنہ حملے صرف مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اہلکاروں تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ نیویارک ٹائمز کے ذرائع کے مطابق، ممکنہ اہداف کی فہرست میں امریکی سیاست دان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ایسی معلومات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران امریکہ کے اندر موجود اپنے خفیہ اور غیرفعال نیٹ ورکس کو ممکنہ طور پر قتل کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 84.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل؛ طفل کش کو 54، آئزنکوٹ کو 49 اور عرب جماعتوں کو 17 نشستیں
امریکی انٹیلی جنس ادارے کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایران نے بعض امریکی شہریوں کو امریکہ کی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے بھرتی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس صورت حال کے باعث امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں اپنی سفارتی موجودگی کو تیزی سے محدود کرنے اور سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے بعض اہلکاروں کو جزوی طور پر واپس بلانے کے اقدامات کیے ہیں۔
اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہدایت دی ہے کہ ایران کے منصوبوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات تک رسائی رکھنے والے مجاز اہلکاروں کی فہرست میں فوری طور پر توسیع کی جائے، تاکہ اہم معلومات ایسے کم افراد تک محدود رکھی جا سکیں جن کے ممکنہ طور پر گرفتار ہونے کا خطرہ ہو۔
دوسری جانب، امریکی جریدے «پولیٹیکو» نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے رہنماؤں کی جانب سے دھمکیوں میں اضافے کے بعد بڑی تعداد میں ایرانی شہری خود کو ایک بار پھر مکمل جنگ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
اس جریدے کے مطابق، ایرانی حکام ممکنہ صورت حال کے مختلف منظرناموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضروری اقدامات کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
The post ایران جنگ کا دائرہ امریکہ کی سرزمین تک پھیلانے کے لیے تیار ہے، روسی اخبار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


