spot_img

ذات صلة

جمع

یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے...

جرمن سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران/ ارنا- تہران میں جرمن سفیر ایکسل ڈیٹمین کو...

پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر...

ایران نے ٹرمپ کی دھمکیاں مسترد کر دیں، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان

شیعہ نیوز: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں ایرانی مسلح افواج فوری اور طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی افواج زمین، فضا اور سمندر میں کسی بھی جارحیت کا فوری اور زوردار جواب دینے کے لیے انگلیاں ٹریگر پر رکھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں سے ایران نے اہم اسباق سیکھے ہیں اور اب ایران اس سے زیادہ تیز اور مؤثر ردِعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں امریکی مداخلت ناقابل قبول ہے، نوری المالکی

ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خطے میں ایک ’بڑی بحری آرماڈا‘ بھیج دی ہے اور اگر ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت نہ کی تو مزید سخت حملہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ ’منصفانہ اور مساوی معاہدے‘ کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہو۔

اس ہر ایران نے واضح کیا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں کسی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی اور ایران کا مؤقف واضح ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کسی بھی امریکی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ مصر اور ترکی سمیت کئی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

The post ایران نے ٹرمپ کی دھمکیاں مسترد کر دیں، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img