spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کی سالمیت کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ ڈالیں گے، جنرل امیر حاتمی

شیعہ نیوز: بری فوج کے کمانڈر جنرل امیر حاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی بیان بازی میں آنے والی شدت کو ایک خطرہ سمجھتے ہیں اور ہم اس کا جواب ضرور دیں گے۔ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو ہم فیصلہ کن جواب دیں گے اور ہر جارح کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

بدھ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کے 86ویں کورس کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل امیر حاتمی نے دنیا کے موجودہ صورت حال کو “نئے عالمی نظام” کی جانب ایک عبوری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال نے دنیا کے لیے نئے چیلنج کھڑے کردیئے ہیں اور مختلف خطوں میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نہتے شہریوں کا ہولناک قتل عام، 9 فلسطینی شہید

انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے خاتمے اور بدنام زمانہ صیہونی حکومت کے قیام کو مغربی ایشیا کے علاقے میں عالمی طاقتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر بائیڈن نے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد کہا تھا کہ اگر اسرائیل نہ ہوتا تو ہم اسے قائم کرتے۔یہ اس بہت سے لوگوں کے اس سوال کا جواب ہے کہ امریکہ کیوں اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت صیہونی حکومت مغرب کا فرنٹ اور پراکسی بیس ہے اور اس کا وجود ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف نے دشمنوں کی بیان بازیوں اور اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج اسلامی ایرانی مسلح افواج کی تیاری حالیہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ہم پہلے سے زیادہ فیصلہ کن جواب دیں گے اور دشمن کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

The post ایران کی سالمیت کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ ڈالیں گے، جنرل امیر حاتمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img