اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس گفتگو میں دوطرفہ معاملات، خطے کے مسائل اور عالمی تبدیلیوں کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔


