شیعہ نیوز: برادر اسلامی ملک ایران میں استعماری ایجنٹوں کی شرانگیزی پر انقلاب اسلامی کی دشمن تکفیری جماعت سپاہ صحابہ امریکہ اور اسرائیل کیساتھ ایک پیج پر ہے۔ جہاں امریکہ اور اسرائیل ایران میں رجیم چینج کے خواب دیکھ رہے ہیں وہیں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ بھی انہی کے نقش قدم پرہے، جس کی ایک جھلک گذشتہ روز فیصل آباد میں دیکھی گئی، جہاں ایک کالعدم اور دہشتگرد جماعت کو ایک مرتبہ پھر برادر اسلامی ملک ایران کیخلاف زہر اگلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ صحابہ کے رہنماء معاویہ اعظم نے کہا کہ اج ہم فیصل آباد میں بیٹھ کر تہران کے شعلوں کو دیکھ رہے ہیں اور ایران جلے گا، ایران جلے گا اور سارے کا سارا جلے گا۔ ہم صدیق والے ہم فاروق والے ہیں اور رہیں گے۔
The post ایران کے حالات پر کالعدم سپاہ صحابہ، امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


