spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

ایران کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس رہنما

شیعہ نیوز: امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پہلے سے کیے گئے فیصلے کے تحت شروع کی گئی یہ بے لگام اور مہنگی جنگ ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور اب بنیادی نوعیت کی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما نے اپنے ملک کے صدر کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پہلے سے کیے گئے فیصلے کے تحت شروع کی گئی بے لگام اور مہنگی جنگ ناکام ہو چکی ہے اور اب بنیادی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں شدید اقتصادی بحران، عوامی قرض 1.4 ٹریلین شیکل سے تجاوز کرگیا

اس امریکی رکن نے اس سے قبل بھی اپنے ملک کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ پسندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بہت ہو چکا؛ ایران کے خلاف ریپبلکنز کی جانب سے شروع کی گئی اس غیر ضروری، من مانی اور ناکام جنگ کو ختم کریں۔

حکیم جیفریز نے زور دے کر کہا کہ ایران میں ’’شرمناک شکست‘‘ پر ختم ہونے والا یہ آپریشن امریکی عوام کے لیے ایک تباہی ثابت ہوا ہے اور امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ عوام کی زندگی کو مزید سستا اور آسان بنانے پر خرچ ہونا چاہیے، نہ کہ مغربی ایشیاء میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ جاری رکھنے پر۔

 

The post ایران کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس رہنما appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img