spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قوم سے خطاب

شیعہ نیوز: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ائ نے قوم سے اپنے خطاب میں امریکہ پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے اصولوں سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور بیرونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خطاب کے دوران آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا:

“امریکہ کے ہاتھ ایک ہزار سے زائد ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، جن میں اعلیٰ قیادت اور بے گناہ شہری شامل ہیں۔”

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا:
“ایران ثابت قدم ہے اور اپنے اصولوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔”

سپریم لیڈر نے خبردار کرتے ہوئے کہا:

“ایران غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔”

قوم کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا:

“متحد ایرانی قوم تمام دشمنوں پر غالب آئے گی۔”

نوجوانوں سے خصوصی خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا:
“اے نوجوانو! اپنے دین، سیاسی شعور، میدان میں موجودگی، تیاری اور ملک کی ترقی کے معاملے میں سنجیدگی کو قائم رکھو۔ اتحاد برقرار رکھو، کیونکہ ایک متحد قوم ہر دشمن کو شکست دیتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : ایران: پُرتشدد مظاہروں میں موساد کے سازشی عناصر کے شامل ہونے کا انکشاف ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

امریکہ سے متعلق سخت پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا:
“میں امریکی صدر سے کہتا ہوں کہ وہ ایران پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔”

سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ خطاب خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایران کے واضح اور غیر لچکدار مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کے گہرے اثرات متوقع ہیں۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

The post ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قوم سے خطاب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img