تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحیرہ کیسپین ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ خلیج فارس اور اس کے اطراف کا علاقہ ہے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس علاقے میں بہت اہم مسائل ہیں اور بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک نے اس علاقے کی اہمیت اور مشترکہ مفادات اور بعض اوقات مشترکہ خدشات کو سمجھتے ہوئے مشترکہ تعاون کا آغاز کیا ہے۔


