spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز: انجمنِ امامیہ بلتستان کی اپیل پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سکردو سے بعد از نمازِ جمعہ نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار چوک پہنچی، جہاں یہ ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی، شدید سردی اور برفباری کے باوجود ہزاروں عاشقانِ نظامِ ولایت نے ریلی میں شرکت کی جس سے عوامی شعور، دینی وابستگی اور انقلابی غیرت کا بھرپور اظہار ہوا، شرکاء کے ہاتھوں میں رہبرِ انقلاب سے اظہارِ وفاداری، انقلابِ اسلامی کی حمایت اور عالمی استعمار مخالف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز موجود تھے۔ احتجاجی جلسے سے شیخ ذوالفقار انصاری، شاکر ریحان ایڈووکیٹ، آغا سید باقر الحسینی، شیخ عابدی اور علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار اس لیے رہبرِ معظم کے درپے ہے کیونکہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے راستے پر گامزن ہیں اور بلتستان کے علماء رہبرِ معظم کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عالمی استعمار ایران میں رہبرِ معظم کو ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ایران ہے، وینزویلا یا شام نہیں، کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور آج کے دور میں عالمِ اسلام کے لیے حسینی کردار آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں نمایاں ہے، کوئی حسینی کبھی یزید کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب
علماء نے سکردو کی سرزمین سے یہ واضح پیغام دیا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای صرف کسی ایک قوم کے نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے قائد و رہبر ہیں اور آج تمام مسالک کے جید علماء انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ مقررین نے قرآنِ مجید کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجددِ عصر حضرت امام خمینیؒ بت شکن تھے جنہوں نے اسلام کو نئی روح بخشی اور آج پوری دنیا میں نہ کوئی جگہ ایسی ہے جہاں امام خمینیؒ کو نہ جانا جاتا ہو اور نہ کوئی خطہ جہاں رہبرِ معظم کی قیادت سے آگاہی نہ ہو، آج مظلوموں کی مؤثر آواز اور محورِ مقاومت کی بنیاد آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم آج کسی ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ انسانیت، انسانی حقوق اور دینِ اسلام کے عظیم رہبر کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں جو صرف عالمِ اسلام ہی نہیں بلکہ عالمِ انسانیت کے علمبردار ہیں۔ احتجاجی جلسے میں سکردو کے مختلف علاقوں سے علماء کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور برفباری کے باوجود اجتماع استقامت، اتحاد اور بصیرت کی زندہ تصویر بنا رہا جہاں خطباء نے امتِ مسلمہ کو اتحاد، بصیرت اور استقامت کا پیغام دیا۔

The post برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img