شیعہ نیوز: ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی اسلام آباد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبادکباد دی۔ علامہ ریاض حسین نجفی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی، دینی اور عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد ایوانِ بالا میں مظلوم اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ علامہ ریاض نجفی نے کہا کہ ان کا کردار ملک میں اصولی سیاست کی روشن مثال ہے، سینیٹ میں ان کے مدلل اور مبنی بر سچ خطابات سینیٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز عالم دین کی جانب سے ستائش پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
The post بزرگ عالم دین علامہ ریاض نجفی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، مبارکباد پیش کی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


