spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشتگر دوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا جہاں 26 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

The post بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد جہنم واصل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img