spot_img

ذات صلة

جمع

ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے ہمارا عہد مشترک ہے، رہبرِ انقلاب کا طلباء کے نام اہم خط

شیعہ نیوز: رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایران بھر کے متعدد طلبہ کی جانب سے ارسال کیے گئے خطوط کے جواب میں ایک پیغام میں فرمایا ہے میرے عزیز فرزندو! ہم ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے ہم عہد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران بھر کے متعدد طلبہ کی جانب سے ارسال کیے گئے خطوط کے جواب میں مستقبل کی تعمیر کے لیے ان کے عزم، ارادے اور احساسِ ذمہ داری کو رہبری اور نوجوانوں کے درمیان ’’عہد و پیمان‘‘ کے رشتے کی بنیاد قرار دیا اور علم و ایمان، تزکیۂ نفس اور خدا سے انس کی قوت سے خود کو آراستہ کرنے، نیز ایران کی قوت اور اقتدار میں اضافے کے لیے دوگنی محنت کرنے پر زور دیا ہے۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے جوابی خط کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

میرے عزیز فرزندو!

سلام علیکم

میں نے آپ کے محبت بھرے خطوط پڑھے۔ آپ نوجوان اور پُرعزم طلبہ کی بے شمار محبتوں اور عنایات کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :عراقی وزیراعظم کی حرمِ حضرت زینبؑ میں حاضری، ذاتی اکاؤنٹ سے ایک کروڑ ڈالر عطیہ

آپ سب نے مجھ پر جو حق عائد کیا ہے، اس کے پیشِ نظر میں خصوصی طور پر آپ سب کے لیے دعاگو رہوں گا۔

آپ کے خطوط اور بہت سے دوسرے نوجوانوں اور طلبہ کے خطوط میں، جو اس حقیر پر اپنی محبت اور عنایت نچھاور کرتے ہیں، مستقبل کی تعمیر کے لیے عزم، ارادہ اور احساسِ ذمہ داری نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔

یہ مضبوط عہد ایک گراں قدر امانت ہے، جس کی جڑیں اسلامِ نابِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکتب اور خمینی کبیر اور شہید آیت الله سید علی خامنہ ای اعلیٰ الله مقامہما الشریف کی میراث میں پیوست ہیں۔ یہی وہ رشتہ ہے جو ہم سب کو باہم ’’عہد و پیمان‘‘ میں جوڑتا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود کو علم و ایمان، تزکیۂ نفس، خدا سے انس اور قرآن و اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے گہری آشنائی کے ہتھیاروں سے آراستہ کریں۔

اس کے ساتھ دوگنی محنت اور جدت و ابتکار کے ذریعے اپنے عظیم ایران کی قوت اور اقتدار میں اضافہ کریں، تاکہ ہمارے مہربان مولا (امام زمانہ) عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا سے عہد و پیمان میں بندھے مجاہدین کا ترقی اور اسلامی و ایرانی تہذیب کی بلندیوں کی جانب سفر، ان شاء الله مزید بہتر اور تیز رفتاری سے طے ہو سکے۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای

The post ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے ہمارا عہد مشترک ہے، رہبرِ انقلاب کا طلباء کے نام اہم خط appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img