spot_img

ذات صلة

جمع

ایپسٹین اسکینڈل کی دستاویزات شائع ہونے پر ٹرمپ کا ردعمل

 تہران – ارنا -امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین...

غاصب صیہونی حکومت کے انتہائی نسل پرست وزیر بن گویر کا حیرت انگیز وحشیانہ دعوی

 تہران – ارنا- صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے...

دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، میجر جنرل امیر حاتمی

شیعہ نیوز: ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر...

یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان

شیعہ نیوز: یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر...

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے بند ہونے پر مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامہ

شیعہ نیوز: صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان...

ترکی کے گرد گھیرا تنگ، یونانی جزائر اور قبرص میں اسرائیلی فوجی اڈوں کے قیام کا منصوبہ

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں یونان کے وزیراعظم اور قبرص کے صدر کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے، جس کا مقصد ترکی کے خلاف ایک نیا علاقائی اتحاد تشکیل دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں یونان کے وزیراعظم اور قبرص کے صدر کے ساتھ ایک نشست منعقد کی۔

اس اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں سیکیورٹی اور ٹیکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے معاہدے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے ممکنہ غیرمتوقع اقدام کی جانب سے صیہونی اخبار کا انتباہ

نیتن یاہو نے اس نشست میں دعویٰ کیا کہ وہ مذکورہ فریقین کے تعاون اور طاقت کے استعمال سے امن و استحکام حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں سے کہتا ہوں جو اپنی سلطنتوں کے دوبارہ قیام کا وہم پالے ہوئے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ نتن یاہو کا اشارہ ترکی کی طرف تھا۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ صہیونی ریاست کسی بھی فریق کے ساتھ تنازع نہیں چاہتی بلکہ اس کے برعکس امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور یونان و قبرص کے ساتھ دیگر مشترکہ مسائل پر تعاون کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد کو آزمائش میں نہیں ڈالا جائے گا۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ نشست علاقائی فریقوں، بالخصوص ترکی کو ایک پیغام بھیجنے کے مترادف ہے۔

روزنامہ یدیعوت آحارونوت نے بھی رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب، یونان اور قبرص مشرقی بحیرہ روم میں ایک مشترکہ فوجی دستے کے طور پر ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں برّی، فضائی اور بحری افواج شامل ہوں گی۔

اس پروگرام میں 2 ہزار 500 فوجی شامل ہوں گے جنہیں یونانی جزائر، قبرص اور مقبوضہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ترکی کا مقابلہ کرنا ہے۔

The post ترکی کے گرد گھیرا تنگ، یونانی جزائر اور قبرص میں اسرائیلی فوجی اڈوں کے قیام کا منصوبہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img