حوزہ / مرکز افکارِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یہ علمی و فکری اجتماع 18 اکتوبر 2026ء کو حجت الاسلام والمسلمین اقبال آڈیٹوریم، جامعۃ النجف سکردو میں منعقد ہوا۔ کانفرنس کو مفسرِ قرآن محسنِ ملت حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جبکہ انجمنِ امامیہ بلتستان، جامعۃ النجف سکردو، اسوہ ایجوکیشن سسٹم، جامعۃ الکوثر اسلام آباد اور دیگر علمی و دینی شخصیات و اداروں نے بھی اس کے انعقاد میں تعاون کیا۔


