حوزہ/ قم المقدسہ میں تین جمادی الثانی کو طلاب ہندوستان کی جانب سے حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا جسے حجۃ اسلام والمسلمین سید عون محمد نقوی نے خطاب کیا، مجلس عزا کے بعد جلوس فاطمیہ برآمد ہوا۔ جلوس کے دوران علماء و طلاب نوحہ خوانی اور سینہ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا پہنچے اور بی بی (س) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔


