spot_img

ذات صلة

جمع

تل ابیب، لبنان کے خلاف وسیع جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب لبنان کے خلاف کئی روزہ جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے سکیورٹی حلقے لبنان کے خلاف ایک وسیع جارحیت کے خواہاں ہیں؛ ایسی جنگ جو کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے غزہ کے خلاف جنگ طلبانہ بیانات دیے۔

ادھر گزشتہ شب اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاقے منصوری میں ایک رہائشی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی نافذ کی گئی تھی۔

تاہم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل ہزاروں بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں لبنانی شہری زخمی یا شہید ہوئے ہیں۔

The post تل ابیب، لبنان کے خلاف وسیع جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img