شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان تحصیل تونسہ شریف کے زیراہتمام ملک گیر عشرہ تکریم شہداء کے سلسلے میں امام بارگاہ بستی حمل تونسہ شریف میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے رہنما مولانا سید ذوالفقار حسین شاہ اور مولانا علی حسن کانجو نے خطاب کیا۔ مجلس عزا میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مقررین نے شہدائے مقاومت، شہدائے اسلام وپاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ہے، جس خطے میں ہم موجود ہیں یہ خطہ شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، کسی بھی قوم کے لیے شہداء اُس کی بقاء کا ضامن ہوتا ہے، ہم نے شہادت کا سبق کربلا سے سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مقاومتی بلاک کربلا سے منسلک ہیں۔
The post تونسہ شریف، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عشرہ تکریم شہداء کی مناسبت سے مجلس عزا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


