spot_img

ذات صلة

جمع

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

ناگویا پیرا ایشین گیمز کا اختتام، ایران کی چھٹی پوزیشن

ناگویا پیرا ایشین گیمزمیں اسلامی جمہوریہ ایران نے 102...

تیل کے لالچ میں ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین پامال کردیے، سابق سی آئی اے افسر

شیعہ نیوز: سابق سی آئی اے افسر لیری جانسن کے مطابق وینزویلا پر امریکی حملے کا اصل مقصد تیل کے وسائل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا اور ایک تابع حکومت قائم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق افسر اور وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار لیری جانسن نے وینزویلا پر امریکی حملے کے اصل محرکات کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کی بنیاد تیل اور مالی مفادات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، لیری جانسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے وینزویلا میں ایک ایسی حکومت لانے کی کوشش کی جو واشنگٹن کی تابع ہو، تاکہ ملک کے قدرتی وسائل خصوصا تیل پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی وزارت خارجہ کا صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تیل کی دریافت کے بعد وینزویلا کے صدور امریکی اثر و رسوخ میں رہے، تاہم ہوگو شاویز اور نکولس مادورو کے اقتدار میں آنے سے سی آئی اے کا کنٹرول ختم ہوگیا، جسے اب دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ وینزویلا پر کسی اور ملک کا اثر و رسوخ قائم ہو۔

سابق سی آئی اے افسر نے مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک، خصوصا روس جیسے ممالک کو اس اقدام پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس تضاد کی نشاندہی بھی کی کہ امریکہ یوکرین جنگ پر روس کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے، جبکہ ونزوئلا پر حملے کے لیے خود اس کے پاس کوئی جواز موجود نہیں۔

جانسن نے خبردار کیا کہ امریکی اقدامات کو وینزویلا کے عوام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں زمینی افواج کی تعیناتی کی نوبت آسکتی ہے۔ کسی ملک پر طویل عرصے تک کنٹرول رکھنا امریکہ کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، جیسا کہ عراق اور افغانستان میں دیکھا جاچکا ہے۔

The post تیل کے لالچ میں ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین پامال کردیے، سابق سی آئی اے افسر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img