حوزہ/ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام، جون پور میں ’’فاطمہ شناسی‘‘ کے موضوع پر مبلغین کی تربیت کے لیے تین روزہ خصوصی پروگرام شروع ہوگیا۔ اس پروگرام کا مقصد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و تعلیمات، اخلاقی اقدار اور دینی خدمات سے متعلق علمی معلومات کو فروغ دینا اور مبلغین کو ان تعلیمات کی مؤثر تبلیغ کے لیے تیار کرنا ہے۔


