spot_img

ذات صلة

جمع

رہبر انقلاب اسلامی سے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبیٰ حسینی...

    پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا انتباہ

 پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے سینوکُر شپنگ کمپنی سے...

       صدر ایران سے امیر قطر کی ملاقات

  امیر قطر نے ماسکو میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود...

عراق میں ایران کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مخالفت

 عراقی رکن پارلیمان نے ایران کے ساتھ سرحدیں بند...

جنرل محسن رضائی: واشنگٹن کی سیکورٹی ضمانت کا ناکارآمد ہونا ظاہر ہوگیا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے...

جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر کی تجدید، افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر واقع بارگاہِ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ دفتر کا باضابطہ افتتاح بزرگ عالمِ دین اور سرپرستِ جعفریہ الائنس علامہ سید رضی جعفری نقوی نے کیا۔ افتتاح کے بعد صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اندورنِ سندھ اور کراچی کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیوں اور کوآرڈینیٹرز کے فوری انتخاب سے متعلق پالیسی کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کے لیے مرکزی کابینہ کے چھ اراکین پر مشتمل ایک نگران کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نگران کمیٹی کا فوری ہدف اضلاع میں رابطہ کاری کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ضلعی کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

The post جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر کی تجدید، افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس کا انعقاد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img