spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حماس

خلیل الحیہ کا اعلان: صہیونی جیلوں سے 1700 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، رفح کراسنگ بھی کھلے گی

حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد مقاومتی تنظیم نے ایران سمیت لبنان، یمن اور عراق کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے اعلیٰ مذاکراتی رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام نے صہیونی جارحیت کے خلاف بے مثال مزاحمت کی اور ہم نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے طوفان الاقصیٰ کی سالگرہ کی مناسبت سے مقاومت کی قیادت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

الحیہ نے کہا کہ جنگ بندی اور مستقل امن کے آغاز پر اتفاق ہوچکا ہے۔ معاہدے میں انسانی امداد کی فراہمی، رفح کراسنگ کا دوبارہ کھلنا، اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

علاوہ ازیں، صہیونی جیلوں میں بند 250 عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں سمیت 1700 فلسطینی اسیر رہا کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اور ثالثی کرنے والے ممالک کی جانب سے جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت دی گئی ہے۔

spot_imgspot_img