spot_img

ذات صلة

جمع

کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد

شیعہ نیوز: الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب...

ٹرمپ کا غزہ امن بورڈ

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی پاکستان میں ٹرمپ کے تشکیل...

جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہو گیا، علامہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم اتفاق رائے کے بغیر امن بورڈ کا حصہ بن گئے، ہمیں نہیں پتا امن بورڈ کے نکات کیا ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے، ہم ایسے فورم میں جا رہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ وزیراعظم کی ذمہ داری تھی کہ وہ پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

The post جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہو گیا، علامہ ناصر عباس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img