spot_img

ذات صلة

جمع

جہادی اور مزاحمتی ادب، تین خواتین کی کتابوں پر رہبر انقلاب کے تقریظات شائع

شیعہ نیوز: جہادی اور مزاحمتی ادب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء اور ایرانی خواتین کے کردار پر مبنی تین کتابوں پر رہبر انقلاب کے تقریظات کی رونمائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جهادی اور مزاحمتی ادب کی اکیسویں تجلیل کے موقع پر، ایرانی خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے تقریظات تین کتابوں پر شائع کیے گئے۔ کتابوں کے نام اور ناشر مندرجہ ذیل ہیں؛

1۔ تب ناتمام، ناشر: انتشارات حماسه یاران

2۔ خانوم ماه، ناشر: انتشارات به‌نظر

3۔ همسفر آتش و برف، ناشر: انتشارات روایت فتح

یہ مراسم بروز بدھ، 19 نومبر 2025 کو تہران میں منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی یوکرین کے پٹریاٹ دفاعی نظام کی لاجسٹک سپورٹ

کتاب “تب ناتمام” پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تقریظ کا متن:

سلام خدا شہید پر اور اس کی صابر ماں پر

بسمہ تعالیٰ

اس کتاب میں ایک ایسے جانباز کے درد و رنجِ جانکاہ اور اس کی بہادر و بردبار ماں اور دیگر عزیزوں کی بے پایاں جدوجہد کی روشن تصویر پیش کی گئی ہے، جس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ راوی اور مصنف کو اس کارنامے پر خراج تحسین پیش کرنی چاہیے۔

سلام خدا ہو حسین دخانچی شہید پر اور اس کی صابر و داغدار ماں پر۔

کتاب “خانوم ماہ” پر رہبر انقلاب اسلامی کی تقریظ کا متن:

بسمہٖ تعالیٰ

یہ کتاب سراسر عشق اور ایمان کی حکایت ہے۔ مصنف نے اپنی شیریں زبان اور رنگین ذوق کے ساتھ جہاں تک ممکن تھا، اس عشق اور ایمان کے پردے ہٹا دیے ہیں۔

ولے ہرچہ گویم عشق را شرح و بیان

چون بہ عشق آیم خجل باشم از آن

(عشق کو جتنا بھی بیان کروں، جب خود عشق کے مقام پر پہنچتا ہوں تو اُس کے بیان سے شرمندہ ہو جاتا ہوں۔)

جس حقیقت کو دل کی آنکھ سے دیکھنا چاہیے، وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا ہم ظاہری آنکھ سے پڑھ لیتے ہیں۔ چھپی ہوئی پرتوں کو ایک الگ نگاہ سے دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔

شاید دعائے کمیل پڑھتے ہوئے حاج شیرعلی کی آسمانی آواز اس حقیقت کے کچھ پہلو سمجھا دے، یا پھر شہید کی بیوہ کے آنسو جو اُس کے مزار کے پتھر پر بہتے رہے۔ اس بانو کے غم نے مجھے غمگین کر دیا—اسی طرح جیسے ہمارے عزیز شہیدوں کی دوسری بیواؤں اور ماؤں کے درد اور داستانیں غمگین کرتی ہیں۔ شہید اور اس کے سوگواروں کے روحانی و معنوی حالات کو میں نے اکثر جگہوں پر اشکوں کے پردے کے پیچھے سے پڑھا ہے، جیسا کہ میں نے دوسرے شہیدوں کی زندگیوں میں بھی پڑھا ہے۔

کتاب “همسفر آتش و برف” پر رہبر انقلاب اسلامی کی تقریظ کا متن:

بسمہٖ تعالیٰ

یہ شہید اور شہید کی ہمسفر کے حالاتِ زندگی کو قلمبند کرنے کے حوالے سے ایک نیا اور انوکھا کام ہے؛ دل کش اور اثر آفرین۔ اس کی خوب صورت اور شیریں ترکیب میں یقیناً راوی کے لطیف ذہن اور شیریں زبان کا دخل ہے، مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ مصنف کے ہنر، اس کی خلاقی اور نوآوری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

خدا کا سلام ہو شہید قہاری پر، اور اس کی باصبر، دانا اور شجاع ہمسر پر؛ اور درود ہو اس خوش ذوق اور باہنر مصنف پر جس نے یہ کتاب لکھنے کا شرف حاصل کیا۔

The post جہادی اور مزاحمتی ادب، تین خواتین کی کتابوں پر رہبر انقلاب کے تقریظات شائع appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img