spot_img

ذات صلة

جمع

حشد الشعبی کا خاتمہ محض ایک افواہ ہے، ہادی العامری

شیعہ نیوز: ‏عراق کی تنظیم بدر کے سربراہ ہادی العامری نے حشد الشعبی کی تحلیل کی خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حشد الشعبی عراق کا ایک اہم دفاعی ستون ہے اور اس کے خاتمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم بدر کے سیکرٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کی تحلیل کی باتیں محض افواہ ہیں اور ہم اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل قابل اعتماد نہیں، تعلقات قائم نہیں کرسکتے، شہزادہ ترکی بن فیصل

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی کے غیر مسلح ہونے کا فیصلہ خالصتاً عراقی فیصلہ ہے اور عراق اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کا مخالف ہے۔

العامری نے زور دے کر کہا کہ مذہبی قیادت یعنی آیت اللہ سیستانی کا یہ موقف ہے کہ اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں ہونا چاہیے اور ہم بھی اس پر مکمل ایمان رکھتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے وضاحت کی کہ اسلحہ کا مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں آنا اس بات سے مشروط ہے کہ امریکہ سمیت بین الاقوامی فوجیں اپنا مشن ختم کر کے یہاں سے جائے اور عراق کی مکمل قومی خودمختاری حاصل ہو۔

ہادی العامری نے پارلیمنٹ کے حوالے سے کہا کہ پہلا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے کھلا نہیں رہے گا بلکہ ہمیں یقین ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ان کے نائبین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام گروہ حکومت میں شریک ہوں گے اور اس میں کامیابی سب کے حق میں ہو گی۔

The post حشد الشعبی کا خاتمہ محض ایک افواہ ہے، ہادی العامری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img