حوزہ/حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زندگی کا سب سے اہم اور فیصلہ کن مرحلہ واقعۂ کربلا ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپؑ نے اہل بیت علیہم السلام کی خواتین اور بچوں کی سرپرستی کی، امام زین العابدین علیہ السلام کی حفاظت کی اور کوفہ و شام میں اپنے خطبات کے ذریعے واقعۂ کربلا کے حقیقی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔


