شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنوبی لبنان کے عین الحلوہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دیا، جس میں 13 فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ جارحیت اور لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کے 82 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار
حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نشانہ بنایا گیا مقام اس تحریک کا تعلیمی کمپلیکس تھا۔ حماس کے مطابق یہ دعویٰ صرف اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم کرنے اور فلسطینی کیمپوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے کے لیے کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اصل میں نشانہ بنایا گیا مقام ایک کھیل کا میدان تھا، جہاں کیمپ کے رہائشی نوجوان موجود تھے۔ ان نوجوانوں کو اسرائیلی حملے میں براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے آخر میں اسرائیل کو اس “سنگین جرم” کا مکمل ذمہ دار قرار دیا جو فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف انجام دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے گزشتہ دنوں بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
The post حماس کی لبنان میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


