شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و صدر انجمن امامیہ کچورا سکردو بلتستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام دراصل حکومت کی بوکھلاہٹ اور ایک گھناؤنی انتقامی کاروائی کا مظہر ہے، جسے پاکستانی قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہ صرف ملت تشیع بلکہ پورے پاکستان کے ہر مظلوم اور محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ ان کی قیادت میں ہمیشہ امن، اتحاد اور انصاف کا پیغام دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف کوئی بھی انتقامی کاروائی نہ صرف حکومتی بدنیتی کو عیاں کرتی ہے بلکہ یہ اس کرپٹ نظام کی شکست خوردہ پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیراہتمام مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب
ملت جعفریہ ایک پرامن اور مہذب قوم ہے، جس نے ہمیشہ قانون و انصاف کی پاسداری کی ہے۔ مگر ناجائز اور مسلط شدہ حکمرانوں کی یہ انتقامی کاروائیاں ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی۔ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری خود حکومت پر عائد ہوگی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف جاری کردہ وارنٹ فوری طور پر واپس لیے جائیں اور ہر قسم کی انتقامی سیاست کو ترک کیا جائے۔ پاکستانی قوم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہےاور رہے گی۔ گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک اس کے شدید ردعمل آئیں گے اور عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔
The post حکومت علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہےورنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے،علامہ اعجاز بہشتی first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.