spot_img

ذات صلة

جمع

علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اسرائیلی قبضے کے نتائج کی بابت انتباه

تهران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل...

نمائش چورنگی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ، شبیر قاسم شہید

کراچی: شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک...

نیتن یاہو اپنی حکومت کے چند عہدیداروں کے ہمراہ شام کی سرزمیں میں داخل

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اپنی حکومت...

کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد سیاسی اور تخریبی ہے، ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب...

خان یونس کے مشرق میں فضائی اور زمینی گولہ باری، مزید تین فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح غزہ کے جنوبی شہر مشرقی خان یونس پر متعدد وحشیانہ فضائی حملے کیے، جبکہ شہری دفاع کی ٹیموں نے ملبے تلے سے تین فلسطینی شہیدوں کی لاشیں نکالیں اور پندرہ زخمیوں کو انتہائی مشکل حالات میں علاقے سے منتقل کیا۔ یہ کارروائیاں ایسے وقت ہوئیں جب گذشتہ روز اسرائیل کے سفاک حملوں میں اٹھائیس فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ آج علی الصبح اسرائیلی طیاروں نے مشرقی خان یونس کے مختلف مقامات پر کئی بار بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو شدید توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ ساتھ جاری رہا، جس سے پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد سیاسی اور تخریبی ہے، ایران

شہری دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس کی ٹیموں نے مشرقی خان یونس کے علاقے بنی سہیلا میں اسرائیل کی جانب سے ایک رہائشی گھر پر کی گئی بمباری کے بعد خاندانوں ابو سبت اور سہمود کے تین شہید نکال لیے اور پندرہ زخمیوں کو شدید حالت میں وہاں سے باہر منتقل کیا۔

مزید بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے امورِ انسانی ہمدردی اوچا کے ذریعے ہم آہنگی کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں وسطی گورنری کے علاقے جحر الدیک کے داخلی مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں جہاں سے چالیس سالہ زخمی محمد جمال غطاس کو نکال کر فوری طور پر شہداء الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گذشتہ روز بدھ کے دن غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں کے طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر اور خان یونس میں اٹھائیس فلسطینی شہید ہوئے جن میں سترہ بچے اور ایک عورت شامل ہے۔ یہ سب اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں جس کا آغاز دس اکتوبر سنہ 2025ء کو ہوا تھا۔

The post خان یونس کے مشرق میں فضائی اور زمینی گولہ باری، مزید تین فلسطینی شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img