spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی

ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی تاریخ اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ جب قیادت ذاتی مفاد، وقتی دباؤ اور عالمی خوشنودی سے بے نیاز ہو جائے تو قومیں خود اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی ہیں۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رہبر بننے کے بعد ایران کو جس فکری سمت میں آگے بڑھایا، وہ صرف ریاستی پالیسی نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیبی اور نظریاتی بیانیہ ہے۔ یہی بیانیہ ایران کو باقی مسلم دنیا میں منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ ایران پر عائد معاشی پابندیاں بظاہر کمزور کرنے کے لیے لگائی گئیں، مگر عملی طور پر ان پابندیوں نے ایران کو خود کفالت، سائنسی ترقی اور مقامی وسائل پر انحصار کی طرف دھکیل دیا۔

آج ایران دفاع، میزائل ٹیکنالوجی، ڈرون سسٹم، نیوکلیئر سائنس، طب اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جس سطح پر کھڑا ہے، وہ عالمی سامراج کے لیے حیرت اور خوف کا باعث ہے۔ یہ سب کچھ کسی عالمی مالیاتی ادارے یا مغربی بلاک کی مدد کے بغیر ممکن ہوا، اور یہی خدا کی مدد کی سب سے بڑی عملی دلیل ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ طاقت کے توازن کو بندوقوں اور بموں سے نہیں بلکہ نظریات اور شعور سے ناپتے ہیں۔ ان کی نظر میں اصل جنگ سرحدوں پر نہیں بلکہ اذہان میں لڑی جاتی ہے۔ اسی لیے وہ ہمیشہ نوجوانوں، تعلیم، فکر اور ثقافت پر زور دیتے ہیں۔

دشمن جانتا ہے کہ اگر ایرانی نوجوان بیدار رہا تو ایران کو زیر کرنا ناممکن ہے، اسی لیے میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، مگر یہاں بھی قیادت ہوشیار اور قوم باخبر نظر آتی ہے۔ خطے میں ایران کا کردار محض جغرافیائی سیاست تک محدود نہیں۔ یہ وہ واحد ملک ہے جس نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کو للکارا، فلسطینی مزاحمت کو اسلحہ، اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سہارا دیا، اور کبھی بھی مظلوموں کو عالمی دباؤ کے خوف سے تنہا نہیں چھوڑا۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کیونکہ ظالم ہمیشہ اس سے خوفزدہ ہوتا ہے جو حق کے ساتھ کھڑا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ناکام ہوگیا، ایران کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی

یہ حقیقت بھی قابلِ توجہ ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، مگر جب دفاع کی بات آئی تو کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائی۔ یہ توازن یعنی امن کی خواہش اور دفاع کی تیاری، اسلامی تعلیمات کا عین عکس ہے، اور یہی وہ راستہ ہے جس پر چلنے والوں کے ساتھ خدا کی نصرت شامل حال ہوتی ہے۔ آج ایران کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا دراصل اس خوف کا اظہار ہے کہ اگر ایران کا ماڈل کامیاب ہوگیا تو دنیا کے مظلوم عوام سوال اٹھائیں گے کہ پھر ہم کیوں غلامی میں ہیں؟ یہی وہ سوال ہے جس سے سامراجی نظام لرزتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای اسی سوال کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ بیدار ذہن ہی انقلاب کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے۔

ایران اور اس کی قیادت کے خلاف جاری تمام تر دباؤ، دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ دشمن دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی ناکام ہوچکا ہے۔ ایران آج بہت مضبوط ہے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔ تاریخ کا اصول ہے کہ جو قوم خدا پر بھروسہ کرتی ہے، حق پر قائم رہتی ہے اور ظلم کے سامنے ڈٹ جاتی ہے، اسے وقتی مشکلات تو آسکتی ہیں مگر شکست نصیب نہیں ہوتی۔ اسی تناظر میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ کسی نعرے کا نہیں بلکہ عمل، استقامت اور تاریخ کے فیصلے کا نام ہے۔

The post خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img